ایک نیوز: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ جمعہ کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا جس کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ سیریز کی ٹرافی کی رونمائی بھی ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے تین میچوں کی میزبانی قذافی سٹیڈیم لاہور کرئے گا اور میچز کا آغاز رات 9 بجے ہوگا۔پاکستان ٹیم اپنے نئے ہیڈکوچ گرانٹ بریڈ برن کے زیر نگرانی میدان میں اترے گی۔گرانٹ بریڈ برن کا کہنا ہے کہ بہترین حکمت عملی کے ساتھ کھیلیں گے۔
دونوں ٹیمیں آج سے پریکٹس سیشن میں حصہ لیں گی جبکہ سیریز کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کے ساتھ دونوں کپتان پریس کانفرنس بھی کرینگے۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے بیٹنگ کمپنی کو دوباہ اسپانسرز دینے کا معاملہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں پہنچ گیا ہے۔ چیئرمین نواب شیر وسیر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کا اجلاس ہوا جس میں پی سی بی کا بیٹنگ کمپنی کو دوباہ اسپانسر سپ دینے کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔
اس موقع پرکمیٹی رکن شاہد رحمانی کا کہنا تھا نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں بیٹنگ کمپنی کو اسپانسرشپ دے دی گئی ہے جوکہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔شاہد رحمانی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ میں بھی اس معاملے کو اٹھایا گیا تھا۔ ایسی مشکوک کمپنیوں کو شراکت دار بنانے سے ملک کی بدنامی ہو گی۔