سپریم کورٹ کافیصلہ حتمی، 90 دن میں الیکشن ہونا لازمی ہیں:پی ٹی آئی رہنما

Apr 13, 2023 | 09:48 AM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی اور 90 دن میں الیکشن ہونا لازمی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان میں عدالتی نظام کو مذاق بنالیا گیا ہے، یہاں عدالت حکم دیتی ہے اور عمل نہیں ہوتا، آئین کے تحت سپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہے۔

فواد چودھری نے کہا کہ آئین کے تحت 90 دن میں الیکشن ہونا لازمی ہیں، ہم عدلیہ کی عزت کی جنگ لڑ رہے ہیں، آج وکلاء معمول کے مطابق عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما نے بتایا کہ اظہر صدیق کے گھر پر رات کو حملہ کیا گیا، ان کے گھر پر پیٹرول بم پھینکا گیا، اظہر صدیق کو ڈرانے کی کوشش کی گئی۔

حماد اظہر نے کہا کہ حکمرانوں کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں، ظل شاہ پولیس تشدد سے جاں بحق ہوا، ظل شاہ پرپولیس والے پریشان ہیں کہ کون سا بیان دیں، پولیس اکیلے میں بتاتی ہے کہ ہم پر دباؤ ہے۔اظہر صدیق کے گھر پر پیٹرول بم پھینک کر انہیں ڈرانے کی کوشش کی گئی۔

مزیدخبریں