ایک نیوز: سعودی عرب میں ایران کا سفارتخانہ7 سال بعد دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔ سفارتخانے کا مرکزی گیٹ کھول کر ٹیم نے اس کا معائنہ کیا۔
رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں موجود ایرانی سفارتخانے کے احاطے کے دروازے کھول دیے گئے ہیں، ایرانی وزارت خارجہ کے بیان کے چند گھنٹے بعد ہی سفارتی مشن کو کھول دیا گیا۔ ایران کی تیکنیکی معائنہ ٹیم نے بند سفارتخانہ کا مرکزی گیٹ کھولا اور اسکی عمارت کا جائزہ لیا۔
واضح رہے کہ ایران کےوزارت خارجہ نے کہا تھا کہ سعودی عرب میں ایک تکنیکی وفد بھیجا جائے گا اور اس وقت تیکنیکی وفد ریاض میں موجود ہے۔ترجمان وزارت خارجہ ناصر کنعانی نے کہا تھا کہ ایرانی وفد ریاض اور جدہ میں سفارتخانہ اور قونصل خانہ کھولنے کیلئے ضروری اقدامات کرے گا۔
واضح رہے کہ سفارتی مشن 2016 میں بند ہوگیا تھا جب سعودی عرب نے ایران سے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔