بلوچستان کے 12 اضلاع میں انسداد پولیو مہم ملتوی

Apr 13, 2023 | 07:36 AM

ایک نیوز: بلوچستان کے 12 اضلاع میں انسداد پولیو مہم ملتوی کر دی گئی۔

انسداد پولیو سیل کے ترجمان کے مطابق بلوچستان کے 12 اضلاع میں 14 اپریل سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم ملتوی کردی گئی ہے ۔

انسداد پولیو مہم بلوچستان میں جاری مردم شماری کے باعث ملتوی کی گئی ہے۔

ترجمان انسداد پولیو سیل کے مطابق انسداد پولیو کی خصوصی مہم کے لیے نئی تاریخ کا اعلان عید کے بعد کیا جائے گا۔

مزیدخبریں