مکیش امبانی کے بیٹے کی سالگرہ میں پاکستانی گلوکاروں کی شرکت

Apr 13, 2023 | 07:02 AM

ایک نیوز: گزشتہ دنوں بھارت کے کھرب پتی تاجر مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی سالگرہ کی شاندار تقریب دبئی میں منعقد ہوئی۔

آننت امبانی نے اپنی 28 ویں سالگرہ منگیتر رادھیکا مرچنٹ، اہل خانہ اور قریبی دوستوں  کے  ہمراہ دبئی میں منائی، تقریب میں معروف شخصیات نے بھی بھرپور شرکت کی۔

اس کے علاوہ بھارتی اور پاکستانی شوبز شخصیات بھی آننت امبانی کی سالگرہ کے جشن کا حصہ بنیں۔

آننت امبانی کی سالگرہ میں پاکستانی گلوکار  راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور  شاندار پرفارمنس سے  سماں باندھ دیا۔

عاطف اسلم اور راحت  فتح علی خان کی آننت امبانی کی سالگرہ پر پرفارمنس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہورہی ہیں، تقریب میں دونوں پاکستانی گلوکاروں نے اپنے یادگار گانے گائے۔   

واضح رہے کہ مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے آننت امبانی کی گزشتہ سال معروف بھارتی بزنس مین ویرن مرچنٹ کی بیٹی رادھیکا سے منگنی ہوئی تھی، دونوں جلد شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ 

مزیدخبریں