لوئردیر: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک

Apr 13, 2023 | 07:15 AM

ایک نیوز: خیبر پختو نخوا کے ضلع لوئر دیرمیں تیمرگرہ کے علاقے تالاش خٹکے میں دہشت گردوں کی موجودگی پر سی ٹی ڈی پولیس ملاکنڈ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پولیس کے مطابق تالاش کے علاقےمیں 4 اپریل کو بھرے بازار میں ٹریفک اہلکار کے قتل میں ملوث دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

دہشت گردوں نے پولیس پر فائرنگ اور ہینڈ گرنیڈ پھینکے، پولیس مقابلے میں دونوں دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق دونوں مطلوب دہشت گردوں حفیظ الدین عرف عمر اور برہان الدین کا تعلق ضلع ملاکنڈ سے ہے،ہلاک دہشت گردوں سے دو پستول اور گرنیڈ برآمد ہوئے۔

مزیدخبریں