امریکی ریاست نیوجرسی کے جنگلات میں لگی آگ بےقابو ہوگئی

امریکی ریاست نیوجرسی کے جنگلات میں لگی آگ بےقابو ہوگئی
کیپشن: The fire in the forests of the American state of New Jersey has become uncontrollable(file photo)

ایک نیوز: امریکا کی ریاست نیوجرسی کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوجرسی کے جنگلات میں لگی آگ 3 ہزار 800 ایکڑ کے رقبہ تک پھیل گئی ہے۔ سرتوڑ کوششوں کے باوجود فائر فائٹر 50فیصد آگ پر قابوپاسکے ہیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکا کی 9ریاستوں میں جنگلاتی آگ کی ریڈنگ فلیگ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ گرم خشک موسم اور تیز ہواکی وجہ سے مزید جنگلات میں آگ لگنے کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہے۔