دبئی اور مراکش کی طرز پر اسلام آباد میں فوڈ سٹریٹ بنانے کا فیصلہ

Apr 13, 2023 | 05:11 AM

ایک نیوز: اب آپ کو سٹی واک فوڈ سٹریٹ دیکھنے دبئی اور بوکو سٹریٹ دیکھنے مراکش نہیں جانا پڑے گا۔ وفاقی حکومت نے احسن قدم اٹھاتے ہوئے اسلام آباد میں اس طرز کی فوڈ سٹریٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد شہر کو ترقی یافتہ ، دنیا کا جدید ترین اور خوبصورت شہر بنانے کے لیے مسلم لیگ ن حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا۔ اسلام آباد شہر میں سٹی واک دبئی اور بوکو سٹریٹ مراکش کی طرز پر'کیپٹل سٹریٹ' بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق یہاں دنیا کے تمام بڑے فوڈ چین برینڈز، کافی شاپس، لوکل کیفے، ریسٹورنٹس اور بچوں کے کھیلنے کے لیے پلے ایریا بنایا جائے گا۔ یہ پروجیکٹ اسلام آباد شہر کو خوبصورت بنانے ، سیاحت کے فروغ کے لیے مفید ثابت ہوگا۔

تاہم ابھی تک وفاقی حکومت کی جانب سے اس منصوبے کی مکمل تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں لیکن یہ پروجیکٹ وفاقی حکومت کی ہدایات پر سی ڈی اے مکمل کرے گا۔

مزیدخبریں