ایک نیوز: امریکی فورسز نے شام میں کارروائی کے دوران داعش کے کارکن حذیفہ الیمنی کو اس کے دو ساتھیوں سمیت پکڑ لیا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق امریکی فورسز نے ہفتے کو شام کے مشرقی علاقے میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے چھاپہ مار کارروائی کے دوران حذیفہ الیمنی کو دو ساتھیوں کے ساتھ حراست میں لیا۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ داعش ارکان کی گرفتاری سے تنظیم کی منصوبہ بندی اور آپریشن کی صلاحیت متاثر ہوگی۔
سینٹرل کمانڈ کے بیان کے مطابق امریکی کارروائی میں کوئی شہری ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔
واضح رہے کہ کچھ دنوں پہلے امریکا نے شام میں داعش کے سینیئر رہنما خالد احمد الجبوری کو بھی ہلاک کیا تھا۔