بیوی کے روٹھ کر میکے چلے جانے پر شوہر کی سسرال پر اندھادھند فائرنگ

بیوی کے روٹھ کر میکے چلے جانے پر شوہر کی سسرال پر اندھادھند فائرنگ
کیپشن: Husband's indiscriminate firing on his in-laws after his wife left crying(file photo)

ایک نیوز: سوات کے علاقے سیدوشریف میں میاں بیوی کے جھگڑے میں چار افراد کی جان چلی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم نے اپنی بیوی، ساس ، سالی اور کمسن سالے کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم فرار ہوگیا جبکہ اس کے 2ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ملزم کی بیوی روٹھ کر میکےآگئی تھی جس کے بعد یہ واقعہ پیش آیا۔

پولیس کے مطابق چار افراد کے قتل کا واقعہ سیدو شریف کے پہاڑی علاقہ سرباب میں پیش آیا، جہاں ملزم نے بیوی کےمیکے جاکر بیٹھ جانے اور واپس نہ آنے پر باپ اور دیگر ساتھی کے ہمراہ اپنے سسرال جاکر فائرنگ کردی۔

فائرنگ سے ملزم کی ساس، بیوی، سالی اور کمسن سالہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

فائرنگ کے بعد ملزم ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔ ڈی ایس پی سیدو عطااللہ خان کے مطابق ملزم کے دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ مرکزی ملزم کو بھی جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔