ایک نیوز: امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے فون پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے رابطہ کرکے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔
تفصیلات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ایران، سعودی عرب تعلقات کی بحالی، یمن جنگ کے خاتمے کے اقدامات اور خطے میں کشیدگی میں کمی کے رجحانات پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی ولی عہد سے امریکی سینیٹر لنزے گراہم نے بھی ملاقات کی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، مشترکہ مفادات اور دیگرامور پر تبادلہ خیال کیا۔