ایک نیوز: بالی وڈ سپر اسٹار سنجے دت بم دھماکے کا سین فلماتے ہوئے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں تاہم اداکار نے ان خبروں کی تردید کردی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سنجے دت ان دنوں بینگلورو میں مقامی انڈسٹری کی فلم ’کے ڈی‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ بالی وڈ اداکار سیٹ پر بم دھماکے کا سین فلماتے ہوئے زخمی ہوگئے، ان کے چہرے، ہاتھ اور کہنی پر زخم آئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سنجے کی صحتیابی تک فلم کی شوٹنگ روک دی گئی ہے۔
There are reports of me getting injured. I want to reassure everyone that they are completely baseless. By God’s grace, I am fine & healthy. I am shooting for the film KD & the team's been extra careful while filming my scenes. Thank you everyone for reaching out & your concern.
— Sanjay Dutt (@duttsanjay) April 12, 2023
دوسری جانب سنجے دت نے ٹوئٹ کرکے زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کی ہے اور کہا کہ میرے زخمی ہونے کی خبریں بے بنیاد ہیں، میں بالکل ٹھیک اور صحت مند ہوں۔
ان کاکہنا تھاکہ میں فلم ’کے ڈی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہوں جہاں میرے مناظر کی عکس بندی میں زیادہ احتیاط برتی جا رہی ہے۔