جلاؤگھیراؤ اور توڑپھوڑ کیس: عمران خان جے آئی ٹی کے سامنے تیسری بار طلب

Apr 13, 2023 | 02:08 AM

ایک نیوز: پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنوں کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے کیس  میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) نے عمران خان ، فواد چوہدری، حماد اظہر، فرخ حبیب اور  دیگر  پی ٹی آئی رہنماؤں کی طلبی کیلئے تیسرا حکم نامہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کی جانب سے   عمران خان و دیگر رہنماؤں کو 14 اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نےتحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کی جانب سے جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ  کے معاملے پر عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو طلبی کا تیسرا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

یہ تمام رہنما ایک بار بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش نہیں ہوئے، ذرائع کا مزید کہنا ہےکہ عمران خان سمیت دیگر رہنماؤں کو عدالت نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے احکامات جاری کر  رکھے ہیں۔

مزیدخبریں