فرانسیسی صدر کو پنشن اصلاحات کیخلاف نیدرلینڈ میں بھی احتجاج کا سامنا

فرانسیسی صدر کو پنشن اصلاحات کیخلاف نیدرلینڈ میں بھی احتجاج کا سامنا
کیپشن: The French President also faces protests in the Netherlands against the pension reforms(file photo)

ایک نیوز: فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف احتجاجی مظاہروں نے نیدر لینڈ میں بھی فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا پیچھا نہ چھوڑا۔

تفصیلات کے مطابق فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نیدرلینڈز کے دورے پر موجود ہیں جہاں انہیں ایک تقریب میں فرانس میں پنشن اصلاحات کے خلاف جاری احتجاج  پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ 

ایک تقریب میں مظاہرین نے اسٹیج پر صدر میکرون کو خطاب کرنے سے روک دیا اور سوالات کی بوچھاڑ کردی۔

مظاہرین نے فرانسیسی صدر سے کہاکہ  آپ جمہوریت کی بات کرتے ہیں فرانس کی اپنی جمہوریت کہاں گئی؟ 

میکرون سمجھاتے رہے کہ وقت دیا جائے وہ اس پر بات کریں گے لیکن مظاہرین نے ایک نا سنی۔ بعدازاں سکیورٹی گارڈز نے مظاہرین کو ہال سے باہر نکالا۔