ایک نیوز: برطانوی شاہی محل بکنگھم پیلس نے شہزادہ ہیری کی بادشاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کی تصدیق کردی۔
شاہی محل سےجاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ پرنس ہیری، بادشاہ چارلس کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت کریں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تقریب میں شہزادہ ہیری کی اہلیہ میگھن مارکل شریک نہیں ہوں گی، ڈچز آف سسیکس بچوں کے ہمراہ کیلیفورنیا میں ہی رہیں گی۔
شاہ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریب 6 مئی کو لندن میں ہوگی، ملکہ الزبتھ دوم کی وفات کے بعد شاہ چارلس سوم برطانیہ کے بادشاہ بنے ہیں۔