ایک نیوز: باجوڑ میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو واصل جہنم کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ روز باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے جن سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے سکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کا اظہار کیا ہے۔