چلی کا جزیرہ ایسٹر آئی لینڈ دنیا میں خالص ترین شہد کا منبع

Apr 13, 2023 | 00:18 AM

ایک نیوز:کرہ ارض پر خالص ترین شہد بحر الکاہل میں واقع ایک جزیرہ میں پایا جاتا ہے، اس جزیرے کو ایسٹر آئی لینڈ کہا جاتا ہے۔ 

جنوبی امریکا کے ملک چلی کا یہ جزیرہ جنوب مشرقی بحرالکاہل کے وسط میں چلی کی حدود سے دور  آتش فشانی جزیرہ پولی نیشیا میں واقع ہے اور اسکا آبائی نام راپا نوئی ہے۔

یہ اپنے آثار قدیمہ کے سائٹس کی وجہ سے مشہور ہے، تاہم اس کی ایک اور شہرت یہاں پائی جانے والی دنیا کی خالص ترین شہد ہے۔اس کی وجہ اس کے ہر قسم کے بیماری پھیلانے والے جراثم اور کیڑے مار ادویات سے پاک ہونا ہے۔

واضح رہے کہ جراثیم اور کیڑے مار ادویات دنیا بھر میں شہد کی مکھیوں کے لیے تباہ کن ہیں۔ جبکہ یہاں شہد کی مکھیاں بکثرت پائی جاتی ہیں جو اس صاف ستھرے ماحول میں خالص ترین شہد تیار کرتی ہیں۔ چلی کے اس جزیرے کے شہد کی مکھی پالنے والے یہ بات اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایک وقت آئے گا جب وہ دنیا میں ان مکھیوں کی دوبارہ نسل بڑھانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

دنیا بھر میں جہاں ماحولیاتی آلودگی سے شہد کی مکھیوں کو اپنا وجود برقرار رکھنا مشکل ہورہا ہے تو یہاں کی مکھیوں کو اس قسم کی صورتحال درپیش نہیں اور ان کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

یہاں کی مقامی حکومت نے باہر سے شہد منگوانے پر پابندی لگا رکھی ہے تاکہ اس کی وجہ سے یہاں کی شہد کو آلودگی سے محفوظ رکھا جاسکے۔

مزیدخبریں