ایک نیوز :نیشنل گیمز پندرہ کے بجائے بائیس مئی سے کوئٹہ میں شروع ہوں گے۔
34 ویں نیشنل گیمز کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے۔ نیشنل گیمز جو پندرہ مئی سے تئیس مئی تک کوئٹہ میں شیڈول تھے وہ اب بائیس مئی سے شروع ہوں گے۔
پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے کھیلوں کی فیڈریشنز کو نئی تاریخ سے آگاہ کردیا ہے۔
نئے حکم نامے کے مطابق اب نیشنل گیمز کا انعقاد بائیس مئی سے تیس مئی تک ہوگا۔
پی او اے نے بلوچستان حکومت سے تاریخیں ری شیڈول کرنے کی درخواست کی تھی۔