عمر اکمل کی جرمانہ قسطوں میں ادا کرنے کی درخواست مسترد

عمر اکمل کی جرمانہ قسطوں میں ادا کرنے کی درخواست مسترد
لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر عمر اکمل کی جرمانے کی قسطوں میں ادائیگی کی درخواست مسترد کر دی۔

پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمر اکمل پہلے یکمشت جرمانہ ادا کرے پھر ری ہیپ پروگرام شروع کریں گے۔ عمر اکمل کے ٹیکس ریٹرن سے نہیں لگتا کہ انہیں کسی مالی دشواری کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ میچ فکسنگ کیس میں کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت نے عمر اکمل پر 42 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا تھا اور عمر اکمل نے پی سی بی کو مالی حالات کی وجہ سے جرمانے کی اقساط کرنے کی درخواست دی تھی۔

عمراکمل اب تک جرمانہ ادا نہیں کرسکے ان کی درخواست بھی مسترد ہوچکی ہے عمر اکمل اگر رواں سال کا ڈومیسٹک سیزن کھیلنا چاہتے ہیں تو انہیں جلد جرمانہ ادا کرکے ری ہیب پروگرام مکمل کرنا پڑے گا، ورنہ پی ایس ایل کے ڈرافٹس میں بھی واپسی مشکل ہو جائے گی۔