ایک نیوز کے مطابق لاہور شہر میں ٹریفک مکمل طور پر بحال نہ ہو سکی ،ٹریفک پولیس کے مطابق شہر کےسولہ مقامات اب بھی ٹریفک کی آمد ورفت کے لیے بند ہیں ، رائے ونڈ اجتماع پلی ،کرول گھاٹی دونوں اطراف سے ،بتی چوک ،بیگم کوٹ ،شاہدرہ ،کوٹ عبدالمالک ، موہلنوال چونگی امر سدھو ،یتیم خانہ سکیم موڑ ٹریفک کے لیے بند ہیں ، ٹریفک پولیس کے مطابق ،داروغہ والا ،،شاہ کام چوک اور منڈ پلی بھی ٹریفک کے لیے بند ہیں ۔مسافر وقت پر ایئرپورٹ نہ پہنچ سکے۔
پنجاب حکومت نے شہر میں صورتحال کو کنٹرول کرنے کے لیے رینجرز طلب کر لی۔صوبائی سب کیبنٹ کمیٹی برائے داخلہ کا وزیر قانون راجہ بشارت کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا جس میں لاہور کے 16 اہم مقامات پر پولیس کیساتھ ساتھ رینجرزبھی تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ حالات زیادہ خراب ہونے پر پاک فوج کی خدمات لی جاسکتی ہیں، راستے کھلوائے جائیں گے، بہت برداشت کرلیا اب راستے بند نہیں ہونے دیں گے۔