بی ٹی ایس کی جانب سے اس خبر کا باضابطہ اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے کیا گیا ، پوسٹ میں بینگ بینگ کان 2021 کے ہیش ٹیگ کے ساتھ لکھا گیا ہے کہ " ناک ناک" کیا یہ آرمی کا کمرہ ہے " واضح رہے کہ بی ٹی ایس کی جانب سے اس ے مداحوں کو آرمی کا نام دیا گیا ہے ۔بینڈ کی جانب سے کہا گیا کہ گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی اپنے کمرے میں بیٹھ کر بی ٹی ایس کانسرٹ سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔
똑똑똑, 여기가 아미의 방이 맞나요?#방방콘21 #벌써일년 #작년4월처럼#방에서즐기는방탄소년단콘서트#BANGBANGCON21#BTS #방탄소년단 pic.twitter.com/r9G43NoNE6
— BTS_official (@bts_bighit) April 10, 2021
واضح رہے 'بی ٹی ایس جو بینگٹن بوائز کے نام سے بھی جانا جاتا ہے 7 لڑکوں پر مشتمل جنوبی کوریا کا میوزک بینڈ ہے۔یہ بینڈ 2010 میں بننا شروع ہوا اور اس نے 2013 میں ڈیبیو کیا جس کے بعد ان کی موسیقی کا انداز بے حد پسند کیا گیا کہ اب دنیا بھر میں بی ٹی ایس کے مداح موجود ہیں۔2013 سے اب تک بی ٹی ایس کی جانب سے کئی المبز ریلیز کیے جاچکے ہیں اور ان کا ہر البم شہرت میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔
گزشتہ سال اپریل میں ، بی ٹی ایس نے اپنے یوٹیوب چینل بینگٹن ٹی وی پر 2 روزہ براہ راست کانسرٹ نشر کیا ، بی ٹی ایس کے اس پہلے ورچوئل کانسرٹ کو بینگ بینگ کان، دی لائیو کا نام دیا گیا اور اسے دنیا بھرمیں موسیقی کے شوقین افراد نے بے حد پسند کیا۔ یہی نہیں سیئول سے براہ راست چلائے جانے والے ورچوئل کانسرٹ کو دنیا بھر سے 7 لاکھ 56 ہزار افراد نے لائیودیکھا جوکہ ایک ریکارڈ ہے۔ تاہم گزشتہ سال کی طرح رواں سال بھی انہوں نے اس کانسرٹ کا اگلا ایڈیشن لانے کا اعلان کر دیا ہے۔