تمام موٹرویزبحال ، کئی اہم شاہراہیں بھی ٹریفک کے لیے کھل گئیں

Apr 13, 2021 | 11:07 AM

admin
لاہور: احتجاج کے باعث بند شاہراہیں کھلنا شروع ہوگئیں، تمام موٹرویزکو بھی ٹریفک کےلیے کھول دیا گیا ہے، جبکہ کئی شاہراہیں و سڑکیں تاحال ٹریفک کے لیے بند ہیں۔

ترجمان موٹروے کے مطابق ایم ون، ٹو، تھری اور ایم 4 ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہیں۔ موٹروے ایم فائیو اور ایم نائن بھی ٹریفک کیلئے کھلی ہیں۔لاہور میں مال روڈ، فیروزپور روڈ، جیل روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔ ملتان روڈ، والٹن روڈ، راوی روڈ پر بربھی ٹریفک کلئیر کر دی گئی ہے۔ٹھوکر نیاز بیگ اور داتادربار روڈ پر بھی ٹریفک مکمل طور پر بحال کر دی گئی ہے۔ لاہور شہر کے داخلی راستوں، جی ٹی روڈ اور موٹروے پر بد ستور ٹریفک جام کی اطلاعات ہیں۔

اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔ ممکنہ احتجاج کے پیش نظر فیض آباد انٹرچینج پر پولیس اور رینجرز کی نفری تعینات ہے۔اسلام آباد ہائی وے اور ایکسپریس وے ٹریفک کےلیے کھلی ہے۔ کشمیر ہائی وے پر بھی ٹریفک کی صورتحال معمول کے مطابق ہے۔ راولپنڈی میں لیاقت باغ کے مقام پر مری روڈ بند ہے۔



مزیدخبریں