وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ  سے افغان قونصل جنرل محب اللہ کی ملاقات

Sep 12, 2024 | 23:51 PM

ویب ڈیسک: پشاور میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورسےافغان قونصل جنرل محب اللہ سے ملاقات کی  ہے ۔

تفصیلات کےمطابق پشاورمیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورسےافغانستان کےقونصل جنرل محب اللہ  نےملاقات کی، سرکاری ذرائع  جت مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورسےافغان قونصل جنرل محب اللہ  کی ہونے والی ملاقات میں افغان قونصل جنرل نےضلع خیبرمیں راستےکھولنےکی درخواست کی ہے۔

افغانستان کےقونصل جنرل محب اللہ کا ملاقات کے موقع پر کہنا تھا کہ راستوں کی بندش کی بدولت افغانستان کا فروٹ خراب ہورہا ہے،افغان طلبہ کےپاکستان کےتعلیمی اداروں میں داخلوں اورویزوں پربات چیت بھی کی گئی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپورکی جانب سے افغان قونصل جنرل کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے پشاور بار کونسل ایسوسی ایشنز کی تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ میرے لوگ شہید ہورہے ہیں،  آپ اپنی پالیسی اپنے پاس رکھیں ،  میں خود افغانستان سے بات کروں گا،  میں چاپلوسی نہیں کرسکتا ،  کسی کا نوکر یاغلام نہیں ،  ادارے اپنی اصلاح کرلیں اسی میں سب کی بہتری ہے۔  

مزیدخبریں