ایک نیوز:سینیٹر فیصل واوڈا کا کہناہے علی امین گنڈا پور اس وقت تک وزیراعلیٰ ہیں جب تک بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں ۔
تفصیلات کےمطابق ایک نیوز کے پروگرام (ایک پیج ود فرواوحید) میں دوران گفتگو سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا صوبے کھڑا ہونا شروع ہوجائیں تو پاکستان کا وجود کیا رہے گا؟، یہ چاہتے ہیں کہ زبان پر ایک جھگڑا کھڑا کریں، چورکو سب کچھ معلوم ہوتا ہے، وہ کہتا ہے آگ لگادو یا حالات خراب کردو، آپ نیا پاکستان بنانے کی کوشش کررہے ہیں، یہ نہیں ہوسکتا۔
انہوں نے کہا آپ دیکھ لیں گے کہ علی امین گنڈاپور زیادہ دیر تک وزیر اعلیٰ نہیں رہیں گے،بانی پی ٹی آئی کو گنڈاپور کی حقیقت پتا چل جائے تو وہ انہیں عہدے سے ہٹا دیں گے، علی امین گنڈاپور کمپرومائزڈ ہیں ابھی مزید ڈرامے کریں گے، وہ اس وقت تک وزیر اعلیٰ ہیں جب تک بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں۔
سینیٹر فیصل واوڈا کا مزید کہناتھا بانی پی ٹی آئی کو مذاکرات کی کہیں سے آفر ہی نہیں تھی ،مجھے جو پاکستان کیلئے بہتر لگے گا میرے سمیت اسمبلی کے جتنے لوگ ہیں وہ کریں گے، اچھا ہو گا پاکستان کیلئے گورنمنٹ لائے گی ہم سپورٹ کریں گے،نہیں اچھا ہوگا گورنمنٹ لائے گی میں سپورٹ نہیں کروں گا،آئینی ترمیم کیلئے حکومت کے نمبرز پورے ہو جائیں گے،علی امین گنڈاپور نے اپنے مفاد کیلئے پوری پارٹی تباہ کر دی، علی امین گنڈاپور کی ناکامی یہ ہے کہ وہ جلسے میں بندے نہیں لاسکے،پارلیمنٹ سے ارکان کی گرفتار پر سپیکر یا وزیر کو معطل کرنا پڑے گا۔