ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر قرضوں سے جان چھڑانا ہو گی۔
کابینہ اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایم ایف پروگرام کے بعد گروتھ کےاقدامات اٹھائیں گے، آئی ایم ایف کے حوالے سے دوست ممالک نےایک مرتبہ پھربھائیوں والاساتھ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کیلئے وزیرخزانہ، کابینہ ارکان اورمتعلقہ حکام کی کاوشیں قابل ستائش ہیں، دعا ہے آئی ایم ایف کے ساتھ یہ آخری پروگرام ہو، سٹیٹ بینک نے آج پالیسی ریٹ میں 2 فیصد کمی کی ہے جو کہ خوش آئند ہے، دعا ہےپالیسی ریٹ بھی مہنگائی کی طرح سنگل ڈیجٹ پرآجائے۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پالیسی ریٹ سنگل ڈیجٹ میں آنےسےمعاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، بجلی کےشعبےاور ایف بی آر میں اصلاحات پر کام کررہےہیں۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت کی بھرپورمذمت کرتے ہیں، غزہ میں قتل عام پرعالمی ضمیرکوجاگنا چاہئے ، غزہ میں اقوام متحدہ کے کارکنوں کا قتل افسوس ناک ہے۔