اسٹیٹ بینک کی  زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری 

اسٹیٹ بینک کی  زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری 
کیپشن: State Bank's weekly report of foreign exchange reserves data continues

 ایک نیوز:اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری  کردی گئی۔  

رپورٹ کےمطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتہ کے دوران 2 کروڑ 98 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ،6 ستمبر تک زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر کی مالیت 9 ارب 46 کروڑ 66 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی،کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 2 کروڑ 64 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ۔ 

اعدادوشمار کےمطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 32 کروڑ 95 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں ، زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 14 ارب 79 کروڑ 61 لاکھ ڈالر کی سطح پر ہیں ۔