اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہرانتقال کر گئے

اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہرانتقال کر گئے
کیپشن: Actress Shaughta Ejaz's husband passed away

ویب ڈیسک:پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہریحییٰ صدیقی طویل علالت کے بعدآج خالق حقیقی سے جا ملے۔
اداکارہ کیجانب سے شوہر کے انتقال کی خبرسوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر دی گئی، شگفتہ اعجاز نے شوہر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ آج ان کے شوہر انتقال کر گئے ہیں، شگفتہ اعجاز نےشوہر کی مغفرت کے لیے دعا اور سورۃ الفاتحہ پڑھنے کی بھی درخواست کی۔
واضح رہے کہ اداکارہ شگفتہ اعجاز کے شوہر گزشتہ کئی دنوں سے ہسپتال میں زیرِ علاج تھے، یحییٰ صدیقی 5 برسوں سے کینسر میں مبتلا تھے، اداکارہ نے یحییٰ صدیقی سے دوسری شادی کی تھی یہ ان دونوں کی دوسری شادی تھی۔