ایک نیوز:نجی خلائی مشن ’ پولارس ڈان‘ امریکہ کی جنوب مشرقی ریاست فلوریڈا سے سپیس ایکس فالکن 9 راکٹ کے ذریعے کامیابی سے خلا میں پہنچ گیا۔
اس خلائی جہاز پر ارب پتی کاروباری شخصیت جیرڈ آئزک مین بھی موجود ہیں جو آنے والے دنوں میں سپیس واک یعنی خلا میں چہل قدمی کا ارادہ بھی رکھتے ہیں،اگر وہ اس کوشش میں کامیاب رہے تو یہ خلا میں جانے والے کسی نجی مشن کے رکن کی پہلی سپیس واک ہو گی۔
جیرڈ کے علاوہ اس خلائی جہاز پر ایک ریٹائرڈ پائلٹ سکاٹ ’کِڈ‘ پوٹیٹ اور سپیس ایکس کے دو انجینئرز اینا مینن اور سارہ گیلِس بھی سوار ہیں، ڈریگن کی ہیچ کھلنے کے بعد عملے کے چاروں ارکان خلا میں آ جائیں گے اور بارہ منٹ تک خلا میں رہیں گے۔