190ملین پاؤنڈ ریفرنس:عمران خان کی درخواست بریت مسترد 

190ملین پاؤنڈ ریفرنس:عمران خان کی درخواست بریت مسترد 
کیپشن: 190 million pounds reference: Imran Khan's plea of ​​acquittal rejected

ایک نیوز: 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کی اڈیالہ جیل میں سماعت ہوئی،عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست بریت مسترد کر دی ۔
عدالت نےوکلاء صفائی کو کل نیب تفتیشی افیسر پر جرح کرنے کا حکم دے دیا، بشری بی بی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ پہلے ہی مرکزی ریفرنس کے ساتھ منسلک ہے ، ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں کی۔