ایک نیوز: چیئرمین ایشیا پاک انوسٹمنٹ کے سی سی او شہریار چشتی نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ آئی پی پیز کو مقامی گیس استعمال کرنے کی اجازت دی جائے، آئی پی پیز کے طور پر پاکستان کی بجلی کی صورتحال کو دیکھ رہے ہیں ،کافی عرصے سے پاکستان کی انرجی صورتحال خراب ہوتی جارہی ہے۔
شہریار چشتی کا کہنا تھا کہ صارفین کو کیسے بجلی سستی دی جاسکتی ہے اس پر کام کرنا ہوگا، آئی پی پیز کے تحت صارفین کو سہولت دینا ہوگی، لبیرٹی نے بھی اپنی منافع کو 2021 میں شیئر کیا تھا،2021سے بجلی کا سیکٹر مسلسل مسائل میں جاتا رہا،وفاقی حکومت کو بجلی کی قیمت کم کرنے کے لئے تجاویز دینے جارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت کوریٹ آف ریٹرن ڈالر سے ختم کرکے پاکستانی روپے میں کرنے کی تجویز دے رہے ہیں ہم اپنا حصہ دے رہے ہیں ِاب دوسرے پاور پلانٹ کیا سوچتے ہیں یہ ان پر ہے، سب کو مل کر سوچنا ہوگا ، بجلی کی قیمت کم کرنا ہوگی، بجلی کی قیمت کم ہوگی تو ہی صارفین کو ریلیف مل سکے گا، ہنگامی بنیادوں پر سب آئی پی پیز کو بیٹھ کر بجلی کی قیمت کم کرنے کا پلان بنانا ہوگا۔