چیمپئنز کپ:پہلا میچ آج مارخورز اور پینتھرز کے مابین ہوگا

 چیمپئنز کپ:پہلا میچ آج مارخورز اور پینتھرز کے مابین ہوگا
کیپشن: Champions Cup: The first match will be between Markhors and Panthers today

ایک نیوز:فیصل آباد میں شائقین کا انتظار ختم ہونے کو ہے، چیمپئنز کپ کا میلہ آج اقبال سٹیڈیم میں سجے گا۔
افتتاحی میچ محمد رضوان کی یو ایم ٹی مارخورز اور شاداب خان کی پینتھرز کے درمیان 3 بجے کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو تین کروڑ روپے اور رنر اپ کو ڈیڑھ کروڑ روپےکی انعامی رقم ملے گی،وائٹ بال ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی ٹورنامنٹ کے دوران موجود ہونگے۔ 
 چیمپئنز کپ کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات ہونگے ، شائقین تین لیرز سکیورٹی سے گزر کر سٹیڈیم پہنچ سکیں گے ، شائقین آخری چار میچز کے علاوہ تمام میچز مفت دیکھ سکیں گے ،شائقین کو سٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے شناختی کارڈ دیکھنا ہو گا ۔
سٹیڈیم آنے والے آفیشلز اور شائقین کے لیے چھ پارلنگ پوائنٹ بنائے گئے ہیں ، سٹیڈیم کی تمام دوکانیں میچ کے دوران بند رہیں گی ، سٹیڈیم کے گرد تین انٹری پوائنٹ مکمل بند ہوں گے ، شائقین پارکنگ کے بعد پیدل سٹیڈیم تک آئیں گے۔