ایک نیوز: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 365 پوائنٹس کے اضافے سے 79 ہزار 17 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دن بھر مجموعی طور پر 437 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا، 211 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 165 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔
مارکیٹ میں 56 کروڑ 25 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا، سٹاک مارکیٹ میں 14 ارب 72 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ، مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,217 جبکہ کم ترین سطح 78,577 پوائنٹس رہی۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 10 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.54 روپے سے کم ہوکر 278.44 روپے پر بند ہوا۔