شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کا اجلاس آج ہوگا 

Sep 12, 2024 | 09:52 AM

ایک نیوز: شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کا اجلاس آج ہوگا ،رکن ممالک کے وزراء کے23 ویں اجلاس کی میزبانی پاکستان کرے گا ۔
ایس سی او اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر تجارت جام کمال کریں گے، شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے تجارت کا جلاس11بجے شروع ہوگا ،وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان اجلاس سے افتتاحی خطاب کریں گے ،شنگھائی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل بھی افتتاحی خطاب کریں گے ۔
ایس سی او کے رکن ممالک کے وزرائے تجارت اجلاس سے خطاب کریں گے ،وزارتی اجلاس میں تجارت کو بڑھانے اور اقتصادی خوشحالی پر بات ہوگی، رکن ممالک کے درمیان تجارت اور ترقی کے منصوبے زیر غور آئیں گے۔
  اجلاس میں پائیدار ترقی اور تجارتی تعلقات مضبوط کرنے پر غورکیا جائے گا، ایس سی او کے سربراہان کی کونسل کی موجودہ چیئر مین پاکستان کے پاس ہے ،ایس سی او کے تحت اقتصادی چیلنجوں سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بات ہوگی ، پاکستان ایس سی او ممالک کے لیے باہمی تجارتی فوائد کی راہیں ہموار کرنا چاہتا ہے۔    

مزیدخبریں