طیفی بٹ کے بہنوئی کا قاتل مل گیا

طیفی بٹ کے بہنوئی کا قاتل مل گیا
کیپشن: The killer of Tefi Butt's brother-in-law has been found

ویب ڈیسک:خواجہ تعریف المعروف طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ قاتل کو پولیس کی تفتیشی ٹیموں نے ڈھنونڈ نکالا۔

پولیس ذرائع کے مطابق جاوید بٹ کا قاتل موٹرسائیکل سوارمشتبہ شخص نکلا، پولیس کی تفتیشی ٹیمیں رکشہ ٹریس کر کے شوٹرتک پہنچ گئی۔ 

پولیس ذرائع کے مطابق جاوید بٹ کو قتل کرنے والے شوٹر کا نام اظہربتایا جا رہا ہے شوٹراظہرنے گڑہی شاہو کے رہائشی وجیہ الحسن سے رکشہ کرائے پرلیا، شوٹر اظہر سنت نگر اسلام پورہ کا رہائشی بتایا جارہا ہے۔

شوٹررکشہ ساندہ کےعلاقے میں رکشہ سٹینڈ پر کھڑا کرتا تھا، جاوید بٹ کےقتل سےقبل رکشہ سٹینڈسےدوروز قبل غائب ہوگیا۔

تفتیشی ٹیموں نےجاوید بٹ کے قاتل شوٹراظہرکی تلاش  کیلئے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں شوٹر کے گھر والے گھر کو تالے لگا کر روپوش ہوگئے ہیں جن کی تلاش تفتیشی ٹیمیں کر رہی ہیں۔

شوٹرا ظہرنے کس گروپ کے کہنے پرجاوید بٹ کو قتل کیا اس بات کی گتھی تاحال سلجھ نہیں سکی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ امیر بالاج قتل کیس کے ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔

تھانہ اچھرہ کے علاقے مسلم ٹاؤن انڈر پاس کے قریب کار پر فائرنگ ہوئی تھی جس کے نتیجے میں محمد جاوید بٹ موقع پر جاں بحق ہوگئے، جبکہ مقتول کی اہلیہ فائر لگنے سے زخمی ہوگئیں تھیں،  گاڑی میں سوار مقتول جاوید بٹ کی بیٹی محفوظ رہی تھیں،  مقتول جاوید بٹ امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کے بہنوئی تھے۔