ایک نیوز :چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کیخلاف سائفر کیس کی سماعت اٹک جیل میں مقرر کرنے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سایفرکیس کی سماعت کا نوٹیفیکشن وزارت قانون نے جاری کردیا۔
نوٹیفیکشن کے مطابق خصوصی عدالت کے جج کی درخواست پر سماعت اٹک جیل میں کرنے پر وزارت قانون کو کوئی اعتراض نہیں۔ خصوصی عدالت کے جج نے سکیورٹی وجوحات کے باعث سماعت اٹک جیل مقرر کرنے کی درخواست کی۔
نوٹیفیکشن کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف سائفرکیس کی سماعت کل (بروز بدھ )اٹک جیل میں ہوگی۔
جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے آج وزار قانون سے سماعت اٹک جیل مقرر کرنے کی درخواست کی تھی۔