مری میں 100 سالہ قدیم اسکول کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا معاملہ روک دیاگیا

Sep 12, 2023 | 22:41 PM

ایک نیوز :مری میں 100سالہ قدیم اسکول کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا معاملہ روک دیا گیا۔
 ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے حکم پر اسکول کی جگہ جوڈیشل کمپلیکس بنانے کا معاملہ روکا گیا۔وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرادی ہے کہ مری کے اسکول کو کسی صورت نہیں چھیڑا جائے گا۔

 ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلیٰ عدلیہ سے اسکول کے معاملے پر رابطہ کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے۔

 خیال رہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ 7 دن میں اسکول کی زمین عدلیہ کو منتقل کی جائے، انہوں نے صوبائی حکومت کو ہدایت کچھ عرصہ قبل دی تھی۔

 ایم سی ہائی اسکول جھیکا گلی مری میں اس وقت 200 سے 250 طالبعلم زیر تعلیم ہیں۔

مزیدخبریں