سمبڑیال پولیس نے خودکشی کرنیوالےنوجوان کو بچالیا

سمبڑیال پولیس نے خودکشی کرنیوالےنوجوان کو بچالیا
کیپشن: Sambarial police rescued the suicidal youth

ایک نیوز :سمبڑیال  پٹرولنگ ہائی وے پولیس ساہووالہ کے نوجوانوں نے نہر ساہووالہ نہر پر خودکشی کی نیت سے چھلانگ والے نوجوان کو بچالیا۔

 پٹرولنگ ہائی وے پولیس پارٹی کے انچارج محمد زبیر ، عامر وحید ، محمد اشفاق ، محمد رضوان اور فیصل رحمان پر مشتمل ٹیم  جوکہ معمول کی گشت پر تھی ساہووالہ مرالہ راوی لنک نہر پل پر موجود راۓ پور کے رہائشی 16 سالہ نوجوان ندیم یاسر جوکہ مبینہ طور پر گھریلو ناچاکی پر خودکشی کی نیت سے چھلانگ لگا کر اپنے آپ کو تیز پانی کی لہروں کی نذر کرنا چاہتا تھا کہ قریب سے گزرنے والے مقامی لوگوں کے شور پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے عقلمندی اور بہترین حکمت عملی سے نوجوان ندیم کو نہر میں چھلانگ لگانے سے روک کر بعد ازاں سمجھا بجھا کر چیک پوسٹ ساہووالہ پر اس کے والد نردیم قیصر کے حوالے کردیا ہے۔

بیٹے کی جان بچانے پر نوجوان ندیم یاسر کے اہل خانہ اور سول سوسائٹی, شہریوں نے پٹرولنگ پولیس ساہووالہ کے انسانی جان بچانے کے اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اقدام کو سراہا ہے۔