اوکاڑہ،بااثرافراد نے زیادتی کے الزام پر اپنی عدالت لگالی،ڈاکٹرپربدترین تشدد

Sep 12, 2023 | 22:07 PM

ایک نیوز:اوکاڑہ  نواحی گاؤں 31 ٹو ایل میں بااثر افراد نے زیادتی کے الزام پر اپنی ہی عدالت لگا لی مقامی ڈاکٹر کو شدید تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ تھانہ صدر کی حدود نواحی گاؤں 31 ٹو ایل میں بااثر افراد ڈاکٹر کوننگا کر کے تشدد کرتے رہے۔ ویڈیو بھی بنالی،سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی۔ تشدد سے عرفان نامی مقامی ڈاکٹر کا بازو بھی توڑ ڈالا۔

ملزمان نے تین روز قبل تھانہ صدر اوکاڑہ میں عرفان کے خلاف ایک ایف آئی درج کروائی جس میں عرفان پر الزام لگایا کہ اس نے رات کو چھوٹے بیٹے کو دوائی دینے کے بہانے گھر میں اکیلے دیکھ کر ان کی لڑکی کے ساتھ زبردستی زیادتی کی۔

پولیس ابھی اس ایف آئی آر کی تفتیش کر ہی رہی تھی کہ ملزمان نے اس سے پہلے ہی اپنی عدالت لگا کر عرفان کو گناہگار قرار دے کر سزا بھی دے ڈالی ویڈیو منظر عام پر آنے کے باوجود پولیس ابھی تک ویڈیو میں نظر آنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

مزیدخبریں