ایک نیوز :خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل سے متعلق سفیروں کیلئے وزارت خارجہ میں ورچوئل بریفنگ کا انعقاد کیاگیا۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے حکومتی افادیت ڈاکٹر جہانزیب خان کی خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے قیام، قانونی فریم ورک اور دیگر پہلوؤں سے متعلق سفیروں کو تفصیلی بریفنگ، سفیروں کوچار اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع جن میں آئی ٹی، زراعت، توانائی اور کان کنی شامل ہیں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
ڈاکٹرجہانزیب خان کاکہنا تھا کہ حکومت پاکستان نے فیصلہ سازی کو تیز کرنے اور ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ 'ون ونڈو' پلیٹ فارم کے طور پر کام کرنے کے لیےSIFC تشکیل دی ہے۔ بریفنگ سے SIFC اور بیرون ملک مشنز کے درمیان ایک صحت مند اور نتیجہ خیز تعلق کا آغاز ہوا ہے، یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔