ناشپا کنویں -11سے تیل و گیس کی پیداوار کا اعلان

Sep 12, 2023 | 21:46 PM

ایک نیوز:او جی ڈی سی ایل کا کے پی کے میں ناشپا کنویں -11سے تیل و گیس کی پیداوار کا اعلان کردیا۔

کنویں سے 830 بیرل یومیہ خام تیل اور دس لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس کی پیداوار شروع ہوگی۔نیشپا کنواں -11 کی 4485 میٹرز گہرائی تک کھدائی کی گئی۔او جی ڈی سی ایل کنواں کی 56.45 فیصد شئیر کے ساتھ بطور آپریٹر کام کر رہی ہے۔نیشپا 11 کنواں سے حاصل ھونے والی یومیہ دس لاکھ کیوبک گیس کو سوٸی نیٹ ورک نیٹ ورک میں شامل ہے۔نیشپا سٹرکچر میں 2009 میں تیل و گیس کی کھدائی کا آغاز کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق  او جی ڈی سی ایل اس وقت کل 10 کنووں سے یومیہ  11300 بیرل خام تیل پیدا کر رہی ہے ۔ 91 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس اور 395 میٹرک ٹن ایل پی جی کی پیداوار حاصل ہورہی ہے۔پیداوار کو مزید بہتر بنانے کیلئے تیز رفتار بنیادوں پر کام جاری ہے۔

مزیدخبریں