کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز  کے10ویں اجلاس کا باقاعدہ افتتاح

Sep 12, 2023 | 21:37 PM

ایک نیوز:وزیر خارجہ نے دولت مشترکہ کے  ہیڈ کوراٹرز ، لندن میں کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز  کے دسویں اجلاس کا باقاعدہ افتتاح کیا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-09-12/news-1694536634-1534.mp4

پاکستان کے وزیر خارجہ  جلیل عباس جیلانی  نے کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز  کے دسویں اجلاس میں ْجامع اور قابل رسائی تعلیم کے زریعے ترقیٍْ کے موضوع پر ایک اجلاس کی صدارت کی۔
وزیر خارجہ  نے ایک اُمید افزا مستقبل کے لئے  نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں تعلیم کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔  تعلیم کے شعبے میں دولت مشترکہ کے ممالک کے درمیان اشتراک اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔
قبل ازیں پاکستان کے وزیر خارجہ  جلیل عباس جیلانی نے ی کامن ویلتھ یوتھ منسٹرز  کے دسویں اجلاس کے موقع پر جمیکا کی ایجوکیشن اینڈ یوتھ  منسٹر مارشا سمتھ ایم پی  کے ساتھ ملاقات کی ۔دونوں وزرا نے نوجوانوں کی ترقی کے باہمی مواقع  کی تلاش اور تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔باہمی مفاد کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔

مزیدخبریں