کالعدم ٹی ٹی پی کا اہم کمانڈر بادشاہ خان افغان صوبہ پکتیکا میں ہلاک

Sep 12, 2023 | 21:34 PM

ایک نیوز : کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)  کا اہم کمانڈر بادشاہ خان افغان صوبہ پکتیکا میں ہلاک ہوگیا۔
دہشت گرد بادشاہ خان پکتیکا میں بارودی سرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوا اور وہ کالعدم تنظیم کے سربراہ مفتی نور ولی کا دست راست تھا۔دہشتگرد بادشاہ خان انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔

 دہشت گرد بادشاہ خان پاکستان فورسز پر دہشت گردانہ کارروائیوں میں بھی شامل تھا۔

مزیدخبریں