پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ بحری مشق اختتام پذیر

Sep 12, 2023 | 21:32 PM

ایک نیوز :پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے مابین دوطرفہ بحری مشق اختتام پذیر، بحری مشق نسیم البحر میں دونوں ممالک کے جنگی جہاز اور رائل سعودی ائیر فورس کے جہازوں نے حصہ لیا۔ 
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بحری مشق نسیم البحر اور ڈیرہ الساحل سعودی عرب کے شہر الجبیل میں اختتام پذیر ہوئی، بحری مشق ڈیر الساحل کے دوران دونوں ممالک کی میرینز اور اسپیشل فورسز نے حصہ لیا جبکہ پاک بحریہ، سعودی بحریہ اور فضائیہ کے یونٹس نے کامیابی سے اپنے اہداف کو نشانہ بنایا۔

ترجمان کے مطابق مشق میں روائتی اور غیر روائتی خطرات کے خلاف مشترکہ میری ٹائم آپریشنز کا مظاہرہ کیا گیا۔ مشق نسیم البحر اور ڈیرہ الساحل سے دونوں ممالک کی مابین مشترکہ نیول آپریشنز کو فروغ حاصل ہو گا۔

مزیدخبریں