ایک نیوز:زیادہ میک اپ، بننا اور سنورنا خواتین اورلڑکیوں کے لئے نقصان دہ ہونے لگا۔غیر معیاری میک اپ کا سامان استعمال کرنے سے جلدی بیماریوں میں اضافہ ہونےلگا۔
ڈاکٹرسمعیہ جمال کاکہنا ہے مختلف سرکاری و نجی اسپتالوں میں متاثرہ خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوا۔خواتین اورلڑکیاں شرطیہ رنگ گوراکرنے والی ادویات اورکریموں سے دوررہیں۔
رپورٹ کے مطابق مختلف کریمیں،بیوٹی پارلراور گلی محلےکے اتائیوں سے علاج کرانا مزید مشکلات پیداکرنے لگاہے۔