ایک نیوز: کراچی گلشن حدید میں نجی اسکول میں نازیبا ویڈیو اسیکنڈل کیس کے ملزم کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور،پولیس کے حوالے کردیاگیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں پولیس نے اسکول پرنسپل ملزم عرفان غفور کو عدالت میں پیش کردیا۔
تفتیشی افسر کاکہنا تھاکہ ملزم کی نشاندہی پر اسکے گھر سے منشیات برآمد کی ۔ملزم کے خلاف منشیات برآمدگی کا علیحدہ بھی درج کیا گیا ہے۔ملزم سے منشیات برآمدگی سے متعلق تفتیش کے کئے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے ملزم کو دونوں مقدمات میں چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی۔
ملزم کی جانب سے اُن کے وکیل ایڈوکیٹ لطف اللہ نے دلائل پیش کیے۔
متاثرہ خواتین مجسٹریٹ کے روبرو 164 کے بیانات کے لئے عدالت پہنچ گئیں۔عدالت نے عملے کے علاوہ تمام افراد کو کمرہ عدالت سے باہر بھیج دیا۔متاثرہ خواتین کے 164 کے بیانات ریکارڈ کئےگئے۔