کراچی:غیر قانونی طور پر مقیم 23 افغان باشندے گرفتار

کراچی:غیر قانونی طور پر مقیم 23 افغان باشندے گرفتار
کیپشن: Karachi: 23 Afghans residing illegally were arrested

ایک نیوز :کراچی پولیس نے ملیر کے مختلف علاقوں سے غیر قانونی طور پر مقیم 23 افغان باشندے گرفتار کرلئے۔

 تفصیلات کے مطابق تھانہ شاہ لطیف ٹاون پولیس نے 15 غیر قانونی مقیم  افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔تھانہ میمن گوٹھ پولیس نے 2 ،تھانہ بن قاسم ٹاون پولیس نے 6 غیر قانونی مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ فارن ایکٹ کے تحت درج کیا گیا۔