ایک نیوز : ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں بھارت نے سری لنکا کو 41 رنز سے شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
بھارت کے 214 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 42 ویں اوور میں 172 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
#AsiaCup2023 FINAL - India vs _______
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 12, 2023
Will it be Pakistan or Sri Lanka? ???? #SLvIND SCORECARD ???? https://t.co/yjh54eDXBm pic.twitter.com/tX4zk2z5xT
سری لنکا کی طرف سے دونیتھ ویلالاگے ناٹ آؤٹ 42 رنز کے ساتھ نمایاں رہے،اس کے علاوہ دھننجایا ڈی سلوا 41 اور چاریتھ اسالنکا نے 22 رنز بنائے جبکہ سدیرا سماراوکراما 17 اور کوشل مینڈس 15 رنز بناسکے۔
بھارت کی جانب سے کلدیپ یادیو نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ رویندرا جڈیجا اور جسپریت بمرا نے 2 ،2 وکٹیں حاصل کیں۔اس جیت کے ساتھ بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر سری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا جو بظاہر درست ثابت نہیں ہوا، بھارتی بیٹرز سری لنکن اسپنرز کے جال میں پھنس گئے، تمام 10 وکٹیں اسپنرز کے نام رہیں۔
سری لنکن اسپنرز نے بھارتی بیٹرز کو قابو کیا،بھارتی ٹیم 50 ویں اوور میں 213 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی، کپتان روہت شرما 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔
اوپنر شبمن گل 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، ویرات کوہلی3، کپتان روہت شرما 53 رنز اور کے ایل راہول 39 پر پویلین لوٹے۔ اس کے علاوہ ایشان کن 33 رنز بناسکے، اس کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بیٹر سری لنکن اسپنرز کے سامنے زیادہ رنز نہیں بناسکا۔
ALL TEN WICKETS BY SPINNERS ????
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) September 12, 2023
The first time it has happened in the Asia Cup and the first time it has happened to India!
10th overall occurrence in all ODI cricket ????
#SLvIND LIVE ???? https://t.co/yjh54eDXBm#AsiaCup2023 pic.twitter.com/1583WYZgZF
47 اوورز کے بعد بارش کے باعث میچ تھوری دیر روکا گیا تاہم کچھ دیر کے بعد کھیل دوبارہ شروع کیا گیا تھا تاہم 49.1 اوورز میں پوری بھارتی ٹیم آؤٹ ہوگئی۔
ایشیا کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب کسی ٹیم کے اسپنرز نے مخالف ٹیم کی تمام وکٹیں اُڑائیں۔
سری لنکا کی جانب سے نوجوان اسپنر دونیتھ ویلالاگے نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اسپنر اسا لنکا نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسپنر مہیش ٹھکشنا کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔
اس کے علاوہ یہ پہلا موقع تھا کہ پوری بھارتی ٹیم ون ڈے میچ میں اسپنرز کے ہاتھوں آؤٹ ہوئی۔
ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ مسلسل تیسرے دن کھیلنا ایک چیلنج ہے۔
اس موقع پر سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کپتان داسن شناکا کا کہنا تھا کہ ہم بھی اس پِچ پر پہلے بیٹنگ ہی کرتے، ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اب سینئر بن چکے ہیں۔
ایشیا کپ سپر 4 کے میچ میں سری لنکا کے خلاف بھارت کی فتح نے ایونٹ میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جمعرات کو شیڈولڈ میچ کو سیمی فائنل کی حیثیت دلا دی ہے۔
منگل کو بھارت کی فتح نے پاکستان کے لیےکیلکولیشن آسان بنادی ہے اور اسے اب رن ریٹ کی فکرکیے بغیر بس سری لنکا سے میچ جیتنا ہے۔
ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں اس وقت بھارت دونوں میچز جیت کر 4 پوائنٹس حاصل کرچکا ہے، پاکستان اور سری لنکا کو دو دو میچز میں سے ایک میں شکست ہوئی اور دونوں ہی کے دو دو پوائنٹس ہیں۔
اتوار کو پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں سپر فور مرحلے کے میچ میں مدمقابل آئیں گی اور اس میچ کی فاتح ٹیم ایشیا کپ کے فائنل کے لیےکوالیفائی کرجائےگی۔
لیکن پاکستانی فینز کو اب یہ دعا بھی کرنا ہوگی کہ جمعرات کو کولمبو میں بارش میچ متاثر نہ کرےکیوں کہ اگر میچ کا نتیجہ نہ آیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا تو پھر نیٹ رن ریٹ پر پاکستان ٹیم فائنل کی دوڑ سے آؤٹ ہوجائےگی اور بھارت کی ٹیم کے ساتھ سری لنکا فائنل کھیلےگا۔