نگران وزیراعلیٰ کااحسن اقدام،پولیس شہداکےاہلخانہ میں پلاٹ کے لیٹرتقسیم

Sep 12, 2023 | 19:50 PM

ایک نیوز:نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کااحسن اقدام،32پولیس شہدا کے اہلخانہ میں پلاٹ کے الاٹمنٹ لیٹر تقسیم کئے۔

نگران وزیراعلیٰ  محسن نقوی کی جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ آمد ، ملتان میں پولیس شہداء کی فیملیز سے ملاقات کی ۔محسن نقوی نے شہداء کی فیملیز سے پلاٹ کی possession فیس اور ٹرانسفر فیس وصول نہ کرنے کا اعلان کیا ۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا شہدا کے اہلخانہ سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ  پاک فوج اور پولیس کے شہداء ہمارے ہیرو ہیں ۔سرحدوں اور ہمارے گھروں کی حفاظت کرنے والے شہداء ہمارے دلوں میں رہتے ہیں ۔زندہ قومیں اپنے ہیروز کو کبھی فراموش نہیں کرتیں ۔صوبہ میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے کے حوالے سے پولیس کی خدمات قابل تعریف  ہیں ۔پولیس نے کچے کے علاقے میں ڈاکوں کی بیخ کنی کے لئے بڑی  دلیری کا مظاہرہ کیا۔

نگران وزیراعلیٰ  محسن نقوی نے شہداء کی فیملیز کو دلاسہ دیا  ۔
آئی جی پولیس پنجاب پولیس نے فلاح و بہبود اور ترقی کے لئے اقدامات پر وزیر اعلی کو خراج تحسین پیش کیا۔
صوبائی وزیر اوقاف اظفر عل ناصر، آئی جی پولیس پنجاب، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، کمشنر ملتان، آر پی او ملتان اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
 وزیر اعلی محسن نقوی کا  رجب طیب اردوان ٹرسٹ ہسپتال کا دورہ،مختلف شعبوں کا معائنہ،مریضوں کی خیریت دریافت کی، ہسپتال میں طبی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کا ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار، ویٹنگ ایریامیں مریضوں اور تیمارداروں سے ملاقات کی ۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے مریضوں کے فوری علاج معالجے کے لئے ہدایات دیں ۔بزرگ مریضہ نے وزیر اعلی محسن نقوی سے شفقت کا اظہار کیا اور دعائیں دیں ۔

نگران وزیر اعلی محسن نقوی نےمریضوں کے علاج معالجے کے لئے بہترین مینجمنٹ، بزرگ مریض کو فوری طور پر ہسپتال داخل کرنے کی ہدایت کی ۔

نگران وزیراعلیٰٰ محسن نقوی نے رجب طیب اردوان ٹرسٹ ہسپتال کی ایمرجنسی،آپریشن تھیٹر ، استقبالیہ کاؤنٹر،ڈائیلسز یونٹ کا معائنہ کیا ۔6 ماہ سے کڈنی ٹرانسپلانٹ کے لیے انتظار کرنے والے 17 سالہ لڑکے کو فوری طور پر پی کے ایل آئی منتقل کرنے کی ہدایت  کردی ۔ڈائیلسز کے مریضوں کا بیک لاگ ختم کرنے کے لئے پلان بھی طلب کرلیا۔

محسن نقوی کاکہنا تھاکہ  اضافی   شفقٹ اور مزید ڈائیلسز مشین کے ذریعے مریضوں کو سہولتوں دی جاتیں۔ 

وزیر اعلی محسن نقوی کو ہسپتال کے امور سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے مظفر گڑھ انڈسٹریل اسٹیٹ کی سائٹ کا بھی دورہ کیا ۔ منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی ۔

وزیراعلی محسن نقوی نے انڈسٹریل اسٹیٹ کے قیام کے لئے جلد اقدامات کا حکم دیدیا۔

قبل ازیں نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا صوبائی کابینہ کے ہمراہ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے نئے توسیعی بلاک اور شہباز شریف ڈی ایچ کیو ہسپتال ملتان  کادورہ  کیا ۔ہسپتال کی او پی ڈی اور مختلف شعبوں کا جائزہ لیا ۔ مریضوں سے ملاقات کی اور طبی سہولتوں کے بارے استفسار کیا ۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے زیر تعمیر سکینڈ  فلور کا معائنہ کیا ۔ انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے توسیعی پراجیکٹ کے بارے میں  بریفنگ دی گئی۔ محسن نقوی کا  منصوبے کے باقی ماندہ کاموں کو بر وقت مکمل اور دیگر شعبوں کو فنکشنل کرنے کا حکم دیدیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے  فارمیسی کا دورہ  کیا۔مریضوں سے مسائل کے حوالےسے گفتگو بھی کی۔وزیراعلیٰ نےتیمارداروں کے لئے انتظارگاہ میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔

محسن نقوی کی ویٹنگ ایریامیں سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت ،ہسپتال میں سہولتوں کا معیار مزید بہتر بنانے کا حکم دیدیا۔
 وزیر اعلی محسن نقوی نے مریضوں کے علاج معالجے کے حوالے سے ہسپتال انتظامیہ کو موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے شہباز شریف ڈی ایچ کیو ہسپتال کے مختلف وارڈز کا معائنہ کیا ۔علاج معالجے کی سہولتوں کا جائزہ لیا ۔مریضوں اور تیمارداروں سے مفت ادویات اور ٹیسٹ کی سہولت کا پوچھا ۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے ملتان پریس کلب کا بھی دورہ کیا اور صحافی برادری کے لئے پریس کلب میں سہولتوں کا جائزہ لیا۔

حضرت  شاہ شمس تبریز کے دربار کی تزئین و آرائش اور توسیع و بحالی کیلئے نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے صوبائی کابینہ کے ہمراہ  منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ۔وزیر اعلی کو منصوبے کے بارے بریفنگ دی گئی ۔وزیر اعلی محسن نقوی نے دربار کی تزئین وآرائش کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت  کردی ۔

وزیر اعلی محسن نقوی نےحضرت  شاہ شمس تبریز کے  دربار پر حاضری دی چادر چڑھائی اور پھول چڑھائے۔ ملک کی ترقی و سلامتی اور عوام کی خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی۔

وزیراعلیٰ  محسن نقوی  کا کیڈٹ کالج ملتان کی سائٹ کا معائنہ،کیڈٹ کالج ملتان کے پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کاکہنا تھاکہ  ملتان میں کیڈٹ کالج کے قیام سے تعلیم کی بہترین سہولتیں میسر آئیں گی.  کیڈٹ کالج ملتان کے تعمیراتی کام کا جلد آغاز کر دیا جائے گا. 

محسن نقوی کا بریفنگ میں بتایا گیا کہ  کیڈٹ کالج ملتان 919 کنال اراضی پر تعمیر کیا جائے گا. کیڈٹ کالج  کو ملتان شجاع آباد روڑ سے بھی رسائی دی جائے گی. 

مزیدخبریں