ایک نیوز:سابق گورنر چودھری محمد سرور نے کالے دھن کی ذخیرہ اندوزی کو ختم کرنے کیلئے فوری طور پر 5 ہزار روپے کے نوٹوں کو منسوخ کرنےکامطالبہ کردیا۔
سابق گورنر پنجاب اور چیف آرگنائزر مسلم لیگ ق چودھری سرور کاکہنا ہے کہ کے پی کے اور بلوچستان میں ہونے والی مختلف اشیاء کی سگلنگ کو ختم کرنے کیلئے سخت ایکشن لیا جائے۔منصفانہ نظام قائم نہ کیا گیا تو پاکستان میں بھی انقلاب فرانس کی طرح کے ایک پرتشدد انقلاب کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے۔ پاکستان اس وقت تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے چند سخت ترین اقدامات ناگزیر ہیں۔
چودھری محمد سرور کاکہنا تھاکہ پاکستان کو صیح معنوں میں بلاتفریق سخت احتساب کی ضرورت ہے۔وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو پاک صاف نہیں قراردیا جانا چاہئیے۔ پاکستان کے 80 فیصد وسائل پر ایک محدود اشرافیہ قابض ہے۔غریب آدمی روٹی نہ ملنے کے باعث خودکشیاں کرنے پر مجبور ہے۔