ایک نیوز:حکومت نے ملک بھرکی پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز تبدیل کرنےکا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے پاورکمپنیوں میں ٹیکنیکل، اہل اور غیر سیاسی افراد شامل کرنےکا فیصلہ کیا ہے جبکہ نگران وفاقی وزیر توانائی محمد علی نے پاور ڈویژن سے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تفصیلات مانگ لیں۔تقسیم کار کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کا فیصلہ رواں ہفتے کرلیا جائے گا۔
بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تبدیلی کا بنیادی مقصد بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کو شفاف اور تقسیم کار کمپنیوں کے معاملات کو بہتر بنانا ہے۔